کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے، صنم جاوید الیکشن سے دستبردار ہوگئیں 89

کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے، صنم جاوید الیکشن سے دستبردار ہوگئیں

کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے، صنم جاوید الیکشن سے دستبردار ہوگئیں

کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے، صنم جاوید الیکشن سے دستبردار ہوگئیں

پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے کہا ہے کہ والدہ اور بچے عباد فاروق کے بھائی کی انتخابی مہم کرنے جا رہے ہیں۔

صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ن ليگ کا دفتر جلانے کے الزام میں صنم جاوید کے جوڈيشل ریمانڈ میں 13 فروری تک توسیع کردی۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈيا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی واپس کیوں لے لیے؟ اس پر صنم نے بتایاکہ میرے کاغذات نامزدگی تاخیر سے منظور ہوئے، عباد فاروق کے بھائی شہزاد فاروق حلقے میں کافی انتخابی مہم کر چکے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ اور بچے عباد فاروق کے بھائی کی انتخابی مہم کرنے جا رہے ہیں، سب سے عباد فاروق کے بھائی کو ووٹ دینے کی اپیل کرتی ہوں۔

خیال رہے کہ صنم جاوید نے مریم نواز کے مدمقابل این اے 119 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن ریٹرننگ آفیسر ، ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے تاہم چند روز قبل سپریم کورٹ نے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=MlmCbe_ZwkA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں