Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

توشہ خانہ میں 14 سال کی سزا: بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود

توشہ خانہ میں 14 سال کی سزا: بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کیلئے اڈیالہ جیل میں موجود

راولپنڈی: توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی گرفتاری دینے جیل پہنچ گئیں۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نےعمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔

عدالت کی جانب سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اس وقت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے دفتر میں بیٹھی ہیں اور انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لیے دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔

Exit mobile version