Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

9 مئی کیسز: شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، واپس جیل روانہ

9 مئی کیسز: شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، واپس جیل روانہ

9 مئی کیسز: شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، واپس جیل روانہ

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ  گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے سابق وزیر کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے شیخ رشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 فروری تک توسیع کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔

علاوہ ازیں عدالت نے 6 فروری سے سانحہ 9 مئی کے تمام ملزمان کواڈیالہ جیل آنے کا حکم جاری کیا ہے جب کہ تمام متعلقہ تھانوں کے تفتیشی افسران کو بھی 6 فروری کو اڈیالہ جیل طلب کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف بھی 9 مئی کیسزکی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=26q6jBH7x7Y
Exit mobile version