Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

انتشار و خوف پھیلانے کا الزام، علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم

انتشار و خوف پھیلانے کا الزام، علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم

انتشار و خوف پھیلانے کا الزام، علیمہ خان کیخلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف ریاست کی مدعیت میں انکوائری کا حکم دے دیا گیا جس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے کے مطابق علیمہ خان کے خلاف انکوائری کا حکم دھمکیوں، انتشاراور خوف و ہراس پھیلانے پرکیا گیا۔

ایف آئی اے میں ہدایت کی گئی ہے کہ علیمہ خان 3 فروری صبح 11 بجے ایف آئی اے سائبرکرائم رپورٹنگ سینٹرمیں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں یہ خیال کیا جائے گا کہ علیمہ خان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کیلئے کچھ نہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=BWdeApkWdj8
Exit mobile version