Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 85 فیصد ترسیل مکمل

عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 85 فیصد ترسیل مکمل

عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 85 فیصد ترسیل مکمل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی طباعت مکمل کر لی ہے۔

قومی و صوبائی اسمبلی کے 849 حلقوں میں سے 85 فیصد کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی مکمل کر لی گئی۔سپریم کورٹ کے حکم پر 16 حلقوں کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے۔

بیلٹ پیپرز کی طباعت سے متعلق میڈیا کو غیر رسمی بریفنگ میں ڈی جی پولیٹیکل فنانس مسعود اختر شیروانی نے بتایا کہ تمام حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی گئی ہے۔ بیلٹ پیپر اور پرنٹنگ حساس معاملہ ہے، ہم نے ووٹر کا حق ان کے قریب پہنچانا ہے۔ 14 جنوری سے لے کر 2 فروری تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی۔ 

ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے بتایا کہ اس مرتبہ 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز اور صوبائی اسمبلی کیلئے سفید پیپر چھاپا گیا ہے۔ بیلیٹ پیپرز کی طباعت تین پرنٹنگ پریسز میں کی گئی۔ پرنٹنگ پریسز میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 5 فیصد سنگل کالم، 50 فیصد ڈبل کالم، 30 فیصد تین کالم، 11.15 فیصد چار کالم، 2.4 فیصد پانچ کالم بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ بیلیٹ پیپرز کے ساتھ اس مرتبہ فارم 45 بھی پرنٹ کر کے بھیجا جا رہا ہے۔ 2018 کی نسبت 2024 میں امیدواروں کی تعداد 54.74 فیصد زیادہ ہے۔ خصوصی کاغذ کی ضرورت 194.75 فیصد زائد ہے۔پرنٹنگ کے دوران 10 فیصد کاغذ ضائع ہو جاتا ہے۔ بیلیٹ پیپرز کا سائز کم کر کے خصوصی کاغذ کی ضرورت 24 سو ٹن سے کم کر کے 2170 ٹن تک لائی گئی۔ 

مسعود اختر شیروانی نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں 49 مقدمات آئے تھے جن میں سے 16 پر فیصلوں کی روشنی میں بیلیٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے۔ 

ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے۔ سکیورٹی خدشات اور سخت موسم والے علاقوں میں فضائی راستے سے ترسیل کی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر 33 اضلاع کے علاوہ تمام اضلاع کے بیلٹ پیپرز کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے۔

انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 85 فیصد ترسیل مکمل’

Exit mobile version