Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 115 خرم شہزاد ورک اور امیدوار پی پی 141 بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی گھنگ روڑ آمد، والہانہ استقبال

پی ٹی آئی کے امیدوار این اے 115 خرم شہزاد ورک اور امیدوار پی پی 141 بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی گھنگ روڑ آمد، والہانہ استقبال

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 115 خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ اور نامزد امیدوار پی پی 141 بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی کارنر میٹنگز کا سلسلہ جاری، سیاسی و سماجی رہنما چوہدری نعیم سراء کی دعوت پر خرم شہزاد ورک اور بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی گھنگ روڑ پر جلسہ میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے کثیر تعداد میں موجود حاضرین سے خطاب کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد ورک اور بیرسٹر طیاب راشد سندھو کا کہنا تھا

کہ انشاءاللٰہ ہماری فتح یقینی ہے، اب شیخوپورہ جاگ چکا ہے، ہمیں لیول پلئنگ فیلڈ نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی جلد باعزت بری ہوکر ہمارے درمیان ہونگے، پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران نہ صرف شیخوپورہ بھر کے قومی و صوبائی حلقوں بلکہ ملک بھر سے کلین سویپ کرکے دکھائیں گے، مسلم لیگ ن کے جعلی شیربھاگنے پر مجبور ہو جائیں گے جن کو ایک ایک ظلم کا قوم کو جواب دینا ہوگا اسلئے قوم سے اپیل ہے کہ ہر ظلم کا بدلہ ووٹ کی طاقت سے لیں اور پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران کو کامیاب کروائیں

Exit mobile version