72

ہم وہ لوگ نہیں جو کہیں 50 لاکھ گھر بنائیں گے، جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں: نواز

ہم وہ لوگ نہیں جو کہیں 50 لاکھ گھر بنائیں گے، جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں: نواز

ہم وہ لوگ نہیں جو کہیں 50 لاکھ گھر بنائیں گے، جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں: نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم وہ لوگ نہیں جو کہیں 50 لاکھ گھر بنائیں گے،  ہم سچی کھری بات کرتے ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

فیصل آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ میرے پاس ان جذبات اور خلوص کیلئے شکریہ کےالفاظ نہیں، الفاظ نہیں ہیں، بس یہی کہوں گا زندہ باد فیصل آباد۔

انہوں نے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے آپ کو میٹرو بس پر ٹرخا دیا ہے، شہبازشریف یہاں میٹرو بس نہیں اورنج لائن بھی ہونا چاہیے، سارا مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے، یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، کسی کو نوکری ملی؟ شہبازشریف یہاں 5 سال بعد کوئی بیروزگار نظر نہیں آنا چاہیے، فیصل آباد کے دائیں اور بائیں جانب موٹر ویزہیں، آپ کو کتنی موٹر وے چاہئیں، بتاؤ؟ آپ نہیں بھی بتاؤ گے تب بھی میں نےموٹر ویزبنانی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم جو بات کرتے ہیں وہ پورا کرنا جانتے ہیں، طلال چوہدری وفاداری کی مثال ہیں، رانا ثنا اللہ میرا بہترین دوست ا ور وفادار ہے، یہ سارے میرے بہت پرانے دوست ہیں، یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے، ممی ڈیڈی والے نہیں، اصل یوتھ نوازشریف کے ساتھ ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ زمانہ واپس لائیں گے جب روٹی 4 روپے کی تھی، چینی، آٹا اور پیٹرول سستا تھا، سبزیاں 10 روپے کلو تھی، وہ دھرنے کررہے تھے ہم لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کررہے تھے، سونا 50 ہزار روپے تولہ تھا، غریب کو بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنے کی فکر نہیں تھی، ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو مجمع میں موجودکوئی بیروزگارنہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم وہ لوگ نہیں جو کہیں 50 لاکھ گھر بنائیں گے، کسی کو گھر ملا؟  ہم سچی کھری بات کرتے ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=0oIHQL7LsQE

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں