Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بہترین سکیورٹی انتظامات ہیں، یقین دلاتے ہیں الیکشن پرامن ہوں گے: وزیر اطلاعات

بہترین سکیورٹی انتظامات ہیں، یقین دلاتے ہیں الیکشن پرامن ہوں گے: وزیر اطلاعات

بہترین سکیورٹی انتظامات ہیں، یقین دلاتے ہیں الیکشن پرامن ہوں گے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے متعلق انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، ہماری سکیورٹی فورسز انتخابات کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں، عام انتخابات کے لیے سکیورٹی کے بہت اچھے انتظامات کیے گئے ہیں، سکیورٹی کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے حصے میں پولیس، دوسرے میں رینجرز اور ایف سی سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، سکیورٹی کی تیسری ٹیئر پاکستان آرمی کے پاس ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد شہری ووٹ دے سکیں گے، 6 کروڑ 90 لاکھ مرد اور 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 2008 اور 2013 میں الیکشن کے وقت ملک میں دہشت گردی تھی، طالبان کے کابل حکومت سنبھالنے کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا، القاعدہ اور ٹی ٹی پی افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں لیکن یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن پرامن ہوں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا پولنگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں، ہم آزاد ملک ہیں، میڈیا آزاد ہے اور ہر ایک کو اظہار رائے اور تنقید کا حق حاصل ہے لیکن عدالتی فیصلے پر نگران حکومت کوئی بات نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ہمارے ماتحت نہیں ہیں، مختلف ممالک سے 92 عالمی مبصرین انتخابات کور کریں گے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا رہا ہے، نگران حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں، ایس آئی ایف سی کے تحت معاشی معاہدے کیے گئے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=QsxGu27IcTA
Exit mobile version