منشیات ایک بہت بڑی لعنت ہے اور تباہی کا باعث ہےمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) منشیات ایک بہت بڑی لعنت ہے اور تباہی کا باعث ہے پورے علاقہ کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرینگے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل ہارون آباد چوہدری ندیم اقبال اور ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد راؤ شاہد حمید نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد۔جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کو چن چن کر پکڑنے کا عمل جاری ہے بہت جلد ہی ہارون آباد کو منشیات سے پاک کر دینگے
۔منشیات جیسی لعنت نے ہزاروں گھر اجاڑ دئیے ہیں اور منشیات جیسی لعنت جرائم میں اضافے کا سبب ہے منشیات جیسی لعنت نے نوجوان نسل کو تباہ و برباد کر دیا ہے اس لعنت سے کئی ماؤں کی گودیں اجڑ چکی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر ہرگز رعائت کے مستحق نہیں ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی سربراہی میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری رہینگی۔