116

متحدہ عرب امارات نے غیرملکی ملازمین کیلئے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی

دبئی: متحدہ عرب امارات نے مملکت میں روزگار کے لیے پاکستانیوں سمیت تمام غیرملکیوں پر کیریکٹر سرٹیفیکٹ کی پابندی عارضی طور پر معطل کردی

دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ یو اے ای کی وزارت خارجہ امور نے ملازمت کے حصول کے لیے آبائی وطن کی پولیس کا کیریکٹر سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کی شرط عارضی طور پر معطل کردی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی مشن کو خط بھی موصول ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ 4 فروری کو یو اے ای کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مملکت میں آنے والے ہر غیر ملکی کو ملازمت کے حصول کے لیے اپنے آبائی وطن کی پولیس سے اچھے کردار کا سرٹیفکیٹ یا کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

یو اے ای میں پاکستانی سفارتی مشن نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے جیو سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے اعلیٰ سفارتی عہدے دار رانا ثمر جاوید نے کہا کہ، ’یہ ایک زبردست پیش رفت ہے، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانی ورکرز اور پیشہ ور افراد کی متحدہ عرب امارات میں ملازت کے معاملے کو آسان اور ہموار بنانے کے لیے ہم اماراتی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں‘۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے 29 مارچ کو تمام سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ غیر ملکی ملازمین سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ نہ مانگے جائیں اور اس کا اطلاق یکم اپریک سے ہوچکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں