جے یو آئی( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ
جے یو آئی( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ
جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ میزائی اڈہ کے مقام پر کی گئی، وہ چمن سے کوئٹہ جا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ حافظ حمداللہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔
بلوچستان میں پہلا دھماکا ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں ہوا جس میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ دوسرا دھماکا قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی (ف) کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=5cyANu9ZhZQ&t=3s