60

موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے: مشاہد حسین

موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے: مشاہد حسین

موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے: مشاہد حسین

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے عام انتخابات والے دن موبائل سروس کی بندش پر کہا ہےکہ موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے۔

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ الیکشن پراسس ہے، یہ معمول کا دن ہے، موبائل فون بندش سے لگتا ہے کہ کوئی غیر معمولی حالت بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے انتظامات اچھے ہیں اور سکون سے ووٹ ڈالا ہے، سب کے پولنگ ایجنٹس موجود ہیں، پولنگ سے پہلے جو ہوا ، سب ہی کو علم ہے۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ 8 فروری آ ہی گیا، خدا خدا کر کے الیکشن ہو رہے ہیں، پہلے کافی ابہام تھا لیول پلئینگ فیلڈ تو نہیں دی گئی، پھر بھی تیسری دنیا میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا مؤقف ملتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں