33

عام انتخابات: نواز، شہباز، مریم اپنی نشستیں جیت گئے، فضل الرحمان، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو شکست

عام انتخابات: نواز، شہباز، مریم اپنی نشستیں جیت گئے، فضل الرحمان، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو شکست

عام انتخابات: نواز، شہباز، مریم اپنی نشستیں جیت گئے، فضل الرحمان، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کو شکست

جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں ہار گئے جبکہ پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے میں ناکام رہے۔ فوٹو فائل
جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں ہار گئے جبکہ پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے میں ناکام رہے۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز، صدر ن لیگ شہباز شریف نے اپنی قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کو ان کے آبائی حلقے سے شکست ہو گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 130 پر پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار یاسمین راشد کو شکست دیدی۔

نواز شریف نے 171024 ووٹ حاصل کیے جبکہ یاسمین راشد 115043 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت گئے۔

این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہباز شریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں نشستیں جیت گئیں۔

مریم نواز نے لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 119 لاہور پر 83855 ووٹ لیے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

فضل الرحمان کو آبائی حلقے سے شکست 

مولانا فضل الرحمان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈاپور سے شکست ہو گئی۔

حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کرکامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جہانگیر ترین کو قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے شکست

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین لودھراں اور ملتان سے قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر ہار گئے۔

ملتان میں جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عامر ڈوگر سے ہار گئے جبکہ لودھراں میں جہانگیر ترین کو مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور ان کے مقابل ا جہانگیر ترین 71128 ووٹ حاصل کر پائے۔

پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست ہار گئے، محمود خان کو بھی شکست

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں ہار گئے جبکہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کو بھی شکست ہو گئی۔

پرویز خٹک کو پی پی 87 نوشہرہ میں آزاد امیدوار خلیق الرحمان نے شکست دی، پرویز خٹک نے 18176 ووٹ لیے جبکہ خلیق الرحمان نے 44762 ووٹ حاصل کیے۔

بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی نشستیں جیت لیں جبکہ گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کو سالک حسین کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔

اب تک قومی اسمبلی کی 88 نشستوں میں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جس میں سے 41 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ 27 نشستیں ن لیگ نے جیت لیں اور 21 پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے میدان مار لیا۔ تین نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب رہے جبکہ ایک ایک نشست جے یو آئی، ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ق نے جیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں