نتائج کو ہم قبول کرتے ہیں مگر تاخیر کا جواز نہیں، شیری رحمان
نتائج کو ہم قبول کرتے ہیں مگر تاخیر کا جواز نہیں، شیری رحمان
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آج صبح دس بجےتک رزلٹ آجانےچاہیے تھے مگر نہیں آئے، الیکشن کے نتائج میں تاخیر کا مطلب ہمیں اچھی طرح پتہ ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے اپنےبیان میں کہا کہ 87 فیصد نتائج کے بعد صبح 6 بجے ہمارےچیف پولنگ ایجنٹ کو کمرے سے نکال دیا،ہم پٹیشن لے کر لاہور ہائیکورٹ گئے، ہمیں دروازہ کھولنا اور کھلوانا بھی آتاہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بلاول کی کلیئر لیڈ تھی،ہرچینل پر آچکی تھی، لاہور کسی کی جاگیر نہیں،پورا پاکستان ہمارے ووٹروں کے لیے کھلا ہونا چاہیے، ہم بات کریں گے اور سوال اٹھائیں گے،اس طرح نہیں ہوتا آپ لوگوں کے ووٹ کاحق چھینیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں بلاول بھٹو جیت رہے تھے، پھر نتائج روک کر بدلنا شروع ہو جاتے ہیں، لیڈ تبدیل ہوتی ہے اور آزاد اوپر آتا ہے، ہم نے ایپ بنایا تھا اور 63 ہزار اس پر ووٹ سرچ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمان میں جب الیکشن ہوتا ہے تو سب ساتھ بیٹھتے ہیں، گفت و شنید سب سے ہوتی ہے،جمہوریت صرف جھنڈا لہرانے کی بات نہیں۔