Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیر افضل خان مروت نے این اے 41 سے میدان مار لیا

شیر افضل خان مروت نے این اے 41 سے میدان مار لیا

شیر افضل خان مروت نے این اے 41 سے میدان مار لیا

پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار  شیر افضل خان مروت حلقہ این اے 41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے۔

عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام  409 پولنگ اسٹیشنز کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46070 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

Exit mobile version