نوازشریف نے بہت جلد بازی کی، ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے: خورشید شاہ
نوازشریف نے بہت جلد بازی کی، ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے: خورشید شاہ
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے بہت جلد بازی کی، ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ نوازشریف کو وزیراعظم بننے کی خواہش ہے، انہوں نے تین روز پہلے ہی خود کو وزیراعظم ڈکلیئر کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بہت جلد بازی کی ہے، ن لیگ کے پاس کیا اکثریت ہے؟
ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف اگر وزیراعظم کی حیثیت سےبات کریں گے تو میرا نہیں خیال کہ پارٹی ان کے ساتھ جائے گی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار ہیں، ان کے کامیاب امیدواروں کو 72 گھنٹوں میں فیصلہ کرنا ہے، ہم سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے سادہ اکثریت نہ ہونے پر اتحادی حکومت بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم کسی سے موازنہ نہیں کرنا چاہتا، خوشی کی بات ہوتی اگر ہمیں پورا مینڈیٹ ملتا، جو جماعتیں انتخابات میں کامیاب ہوئی ہیں ان کوحکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کا ٹاسک دیا ہے، انہیں مینڈیٹ دیا ہے کہ آج ہی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں۔