حکومت بنانے میں مدد دیں گے، جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے: خالد مقبول
حکومت بنانے میں مدد دیں گے، جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے: خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت بنانے میں مدد دیں گے ،ان کی پارٹی جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔
عام انتخابات کے حوالے سے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستانی آئین میں وہ اصلاحات لانا ہوں گی جن سے 23 سیاسی گھرانوں کو نہیں 23 کروڑ عوام کو تحفظ ملے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی نہیں نیتوں کا بحران ہے ، ملک میں تجارتی نہیں اعتماد کا خسارا ہے ، پاکستان کو اُس جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے میں مدد دیں گے ،ان کی پارٹی جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 15، مسلم لیگ (ق) 2، استحکام پاکستان پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام اب تک 2، 2 نشستیں حاصل کرچکی ہے جب کہ جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی نے اب تک قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں لی ہے۔