پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواران ڈاکٹرمظہر اقبال چوہدری اور نور الحسن تنویر کی الیکشن میں دھاندلی پر کارنر ہنگامی میٹنگ
ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواران ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور نور الحسن تنویر کی الیکشن میں دھاندلی پر کارنر ہنگامی میٹنگ طلب کر لی جس میں کارکنان، ووٹرز اور سپورٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی آر او صاحبان اور انتظامیہ نے ملی بھگت کرکے پاکستان مسلم لیگ ضیاء کو جتوایا گیا ہے
کارکنان ووٹرز سراپا احتجاج بن گئے خود ساختہ الیکشن رزلٹس کو نامنظور کرتے ہیں ارباب اختیار اور عدلیہ سے دوبارہ ری پولنگ یا دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہارون آباد 8 فروری الیکشن 2024ء میں بڑی دھاندلی کی گئی جس کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے علاقہ کی عوام بخوبی اپنی آنکھوں سے دیکھ چکی ہے اور اس بات کو بخوبی جانتی ہے کہ ہم جیت چکے تھے جو کہ منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں عوام نے واضح طور پر دیکھا ہے 80 فیصد رزلٹس کو تبدیل کرکے وائٹل گروپ مسلم لیگ ضیاء کے امیدواران پی پی 241 غلام مرتضیٰ اور این اے 163 اعجاز الحق نے آر او صاحبان اور انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے بیلٹ پیپرز میں ہیر پھیر کروائی گئیں
اور دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواران کے نشان شیر کے ووٹس پر زائد مہریں لگوا کر ووٹس ضائع کروائے گئے اور آر او صاحبان اور انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے پیسے کی بدولت اپنے نشان ہیلی کاپٹر پر مہر یں لگوائی گئیں جس کی وجہ سے عوام و الناس کے ووٹس کا استحصال ہوا ہے اور عوام کے حق کو مجروح کرکے ان کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواران پی پی 241 ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور این اے 163نور الحسن تنویر و ان کے لیگی کارکنان ووٹرز اور سپورٹرز سراپا احتجاج ہیں اور الیکشن رزلٹس کو نامنظور کرتے ہیں اس کے علاوہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدوار شوکت بسراء اور چوہدری اعظم کے کارکنان بھی سراپا احتجاج ہیں
ن لیگی امیدوارران و پی ٹی آئی امیدواران و کارکنان اور ان کے ووٹرز سپورٹرز کا کہنا تھا کہ آر او صاحبان ہارون آباد، فورٹ عباس اور انتظامیہ نے ملی بھگت کر کے وائٹل گروپ پاکستان مسلم لیگ ضیاء کو خودساختہ جتوا کرعلاقہ پر مسلط کیا ہے اور کس طرح عوام کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا ہے اور عوام کے حق کو کھلے عام دن دہاڑے لوٹ لیا گیا ہے واضح طور پر کھلم کھلی دھاندلی کی گئی ہے ہمارے رزلٹس کو روک کر اگلے دن شام کو رزلٹس اناؤنس کرکے مسلم لیگ ضیاء کو جتوایا گیا ہے
اور کس طرح اس الیکشن میں کھلے عام تمام نظام کو ٹریک کرکے لاقانونیت کی گئی ہے جو ہم کسی صورت میں ہرگز قابل قبول نہیں کرتے اور خودساختہ الیکشن رزلٹس کو نا منظور کرتے ہیں ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے ارباب اختیار اور عدلیہ اس بات کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے فی الفور ایکشن لیں اور الیکشن رزلٹس کو کالعدم کرواکر دوبارہ ری پولنگ کریں یا حلقے میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔