52

پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ نومنتخب امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 141 بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی الیکشن 2024 میں شاندار فتح

پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ نومنتخب امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 141 بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی الیکشن 2024 میں شاندار فتح

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

پی ٹی آئی کے حمائت یافتہ نومنتخب امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 141 بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی الیکشن 2024 میں شاندار فتح- تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے حمائت یافتہ امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 141 بیرسٹر طیاب راشد سندھو نے الیکشن 2024 میں شاندار فتح حاصل کرلی جنہوں نے 61409 ووٹ حاصل کئے اور اپنے مخالف سابق ایم این اے میاں جاوید لطیف کے بھائی امیدوار مسلم لیگ ن میاں امجد لطیف کو شکست دی جنہوں نے 38612 ووٹ حاصل کئے اور شکست کھاگئے-

بیرسٹر طیاب راشد سندھو کی الیکشن میں فتح کے بعد سے ان کے ڈیرے پر جشن کا سماں، مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں اور اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا جارہا ہے- مرکزی وائس چئیرمین پنجاب پریس کلب صاحبزادہ اصغر علی نعیمی، ضلعی صدر عامر خان، سینئر نائب صدر ملک نصیر احمد، جنرل سیکرٹری ملک خالد محمود، جوائنٹ سیکرٹری شیخ محمد طیب، ایگزیکٹو ممبر رانا عثمان خاں و دیگر پنجاب پریس کلب کے عہدیداران پر مشتمل وفد نے نومنتخب ایم پی اے بیرسٹر طیاب راشد سندھو سے انکی رہائشگاہ پر خصوصی ملاقات کی، پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے

مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا جس پر بیرسٹر طیاب راشد سندھو نے وفد کا شکریہ ادا کیا- اس موقع پر بیرسٹر طیاب راشد سندھو نے دوران انٹرویو کہا کہ خدا نے موقع دیا تو انشاءاللٰہ شیخوپورہ کی ترقی و خوشحالی کا نیا باب رقم کریں گے، انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر کے حوالے سے انقلابی اقدامات میری ترجیحات میں شامل ہیں- مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے سختی سے تردید کی اور اسے مخالفین کےجھوٹے ہتھکنڈے قرار دیتے ہوئے لاحول ولا قوة پڑھا اور کہا کہ میں خان کا سپاہی ہوں اور ہمیشہ پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وفادار اور ہمیشہ پارٹی پالیسی کے مطابق اپنے قائد کے احکامات کا پابند رہوں گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں