97

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چائلڈ لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا نفاذ کردیا گیا

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چائلڈ لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا نفاذ کردیا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چائلڈ لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کا نفاذ کردیا گیا-اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے محکمہ لیبر کو اینٹوں نے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ میں تیزی کی ہدایت کردی ہے- ضلع میں ایک ماہ کے دوران چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ خشت اور چار فیکٹری مالکان پر مقدمات درج کرادیئے گئے

جبکہ 29 یونٹس مالکان کو جرمانے،چالان عدالتوں کو بھجوادیئے گئے-ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی برائے بانڈڈ لیبرکا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے سوشل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو کارڈز کے اجراء میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مالکان مزدوروں کو مقررہ اجرت کی ادائیگی ہر صورت یقنی بنائیں ضلع میں کسی جگہ چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں