ٹھٹھہ جے یو آئی کا پریس کلب کے سامنے قومی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ٹھٹھہ نمائندہ
قومی انتخابات 2024 کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف جمعیت علماء اسلام تحصیل میرپور ساکرو کا دھابیجی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
الیکشن نہی سلیکشن تھا ، بدترین دھاندلی کی گئی ۔ مولانا عبدالوھاب بلوچ
ہمارے امیدوار مولانا سعید الرحمان کے ووٹ بینک پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، ملک بھر میں دھاندلی ہوئی ہے ، ایک گہری سازش کے تحت علماء کو سیاست سے دور رکھا جارہا ہے ۔
مولانا عبدالرشید بلوچ ، مولانا افتخار حضروی
جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی ہدایت پر جے یو آئی میرپور ساکرو کے کارکنان نے ضلعی قیادت مولانا عبدالوھاب بلوچ ، مولانا عبدالرشید بلوچ ، مولانا سلمان فارسی ، مولانا افتخار حضروی اور امیدوار مولانا سعید الرحمان کی قیادت میں دھابیجی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ٹھٹھہ جنرل سیکرٹری مولانا عبدالوھاب بلوچ نے کہا کہ ہونے والے انتخابات نہی بلکہ منتخبات تھے
الیکشن قوانینِ کی دھجیاں اڑائیں گئیں پٹے والے اور چوکیداروں کو پریزائیڈنگ آفیسرز بنایا گیا ، عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہی نہی ، پھر بھی پی پی امیدواروں کو ووٹ ملے یہ سب ملی بھگت سے ہوا ہے عوام اس انتخابات کو مسترد کرتی ہے جماعتی پالیسی کے تحت ہر احتجاج کو مؤثر بنائے گیں