Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبرپختونخواہ مکمل فعال ہو گیا

فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبرپختونخواہ مکمل فعال ہو گیا

فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبرپختونخواہ مکمل فعال ہو گیا ہے۔

پشاور کے مضافات کے ساتھ، حیات آباد کے سنگم پر، شاکس میں ایک اجدید طبی سہولت، فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبر پختونخواہ قائم کیا گیا ہے۔ ہسپتال، اپنی اعلیٰ معیاری خدمات، فلاحی اور پیشہ وارانہ علاج کے ساتھ فرنٹیئر کور نارتھ کے افسروں، جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پورے خیبرپختونخواہ کی آبادی کے علاج کے لئے دستیاب ہے۔ فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبر پختونخواہ جدید ہیلتھ کیئر انجینئرنگ کی عکاسی کے طور پر، ایک 200 بستروں کا ہسپتال ہے، جو ایک کثیر المنزلہ عمارت میں واقع ہے جو جدید ترین مشینری اور دیگر اعلیٰ درجے کی طبی/انتظامی سہولیات سے لیس ہے۔

جس میں ماڈیولر او ٹی کمپلیکس شامل ہے۔ آئ سی یو، ماہر کلینکس، گائنی، ڈرمیٹولوجی، بحالی، آنکھ، ای این ٹی اور دانتوں کا علاج دستیاب ہے۔ روزآنہ کی بنیاد پر سینکڑوں مریضوں کے علاج کے لیے تجربہ کار انتظامیہ اور موثر طبی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال کو مختلف سطحوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبر پختونخواہ میں مریضوں کا مکمل علاج شروع ہو چکا ہے۔ ہسپتال مکمل فعال ہو چکا ہے

۔ اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 15 فروری سے 15 مارچ 2024 تک ہر جمعرات اور جمعہ کے دن مفت چیک اپ کی سہولت دی گئ ہے۔ جبکہ 15 مارچ 2024 تک ہفتہ کے باقی دنوں کے دوران دیگر علاج پر 25 سے 50 فیصد تک رعایت بھی دی گئ ہے۔ ہسپتال، اپنی انتہائی جدید سہولیات کے ساتھ، پشاور کے ارد گرد صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں ایک غیر معمولی اضافہ ہے اور یقیناً خیبرپختونخواہ کی اکثریت کو اعلیٰ ترین طبی دیکھ بھال فراہم کرے گا۔ ضلع خیبر اور پشاور کے مضافات کے رہائشی فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال خیبرپختونخواہ کے قیام پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ہر قسم کی بیماری کے علاج سے انہیں دیگر علاقوں تک سفر کی دشواریاں اب برداشت نہیں کرنی پڑیں گی

Exit mobile version