عمران خان نے پیپلزپارٹی سے مذاکرات سے منع کردیا: بیرسٹرگوہر
عمران خان نے پیپلزپارٹی سے مذاکرات سے منع کردیا: بیرسٹرگوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، نہ ہم مذاکرات کریں گے۔
اڈیالہ جیل کے سامنے میڈیا سےگفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیپلز پارٹی کی پیش کش کا بتایا، بانی پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے منع کردیا، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا ہےکہ ہم پاور پالیٹکس نہیں کریں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے مذاکرات ہوئے ہیں نہ ہوں گے، وزیراعظم کے لیے پی ٹی آئی کے نمبرز پورے ہیں، پر جو جماعت 20 سیٹیں مشکل سے جیتی، حکومت اسے دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہفتےکو پورے ملک میں پُرامن احتجاج کریں گے، دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، جو جماعتیں سمجھتی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی وہ بھی احتجاج میں شرکت کریں۔
اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک بات کی کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی سے پاورشیئرنگ نہیں کریں گے ۔