Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)  کے بانی عمران خان نے  پاکستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر امریکا کی جانب سے آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد  اڈیالہ جیل کے سامنے میڈیا سےگفتگو میں پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ امریکا کے پاس اپنی غلطیوں کا ازالہ کرنے کا موقع ہے۔

بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کاسمیٹک بیانات نہپں چلیں گے ،انتخابات پر جس طرح امریکا کو آواز بلند کرنی چاہیے اس طرح نہیں کی۔

اس کے علاوہ  پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے واضح کیا  کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، نہ ہم مذاکرات کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا جیل سے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیپلز پارٹی کی پیش کش کا بتایا، بانی پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے منع کردیا، ہمارا ایک پوائنٹ ایجنڈا ہےکہ ہم پاور پالیٹکس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے مذاکرات ہوئے ہیں نہ ہوں گے، وزیراعظم کے لیے پی ٹی آئی کے نمبرز پورے ہیں، پر جو جماعت 20 سیٹیں مشکل سے جیتی، حکومت اسے دی جا رہی ہے

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا۔ 

 اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اسدقیصرکا کہنا تھا کہ عمران خان نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنےکا ٹاسک دیا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=piABODP6Pos&t=5s
Exit mobile version