9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع
9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع
انسدادِدہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
جونیئر وکیل نےعدالت کو بتایاکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اسلام آباد میں القادر ٹرسٹ کیس میں مصروف ہیں ،لہٰذادلائل کے لئےمزید وقت دیاجائے۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں 19 فروری تک توسیع کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعےحاضری کے انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
https://www.youtube.com/watch?v=piABODP6Pos&t=5s