Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دھاندلی کیخلاف سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرکےکسی کو حلف اٹھانے نہیں دینگے: جے یو آئی

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرنے اورکسی نومنتخب رکن کو حلف نہ اٹھانے دینےکا اعلان کردیا۔ 

کراچی میں الیکشن کمیشن کے سامنے جے یو آئی  کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ کل گھوٹکی کے کارکنان،کشمور  اور سکھر کے مقام پر سندھ پنجاب کے بارڈر کو  بند کریں گے، سندھ سےکوئی گاڑی پنجاب اور  پنجاب سے سندھ داخل نہیں ہوسکےگی، کل پیر پگارا کے احتجاج میں بھی شرکت کریں گے۔

راشد محمود سومرو کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اعتراضات کیے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اعترضات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیے تھے، 2008 سے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے، رفتہ رفتہ ہمارے حجم کو کم کیا گیا، ہمیں 2024 میں اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونےکی سزا دی گئی، ہمیں افغانستان اور پاکستان میں امن کی سزا دی گئی، اگر  امن کے لیے کھڑا ہونا جرم ہے تو ہم مجرم ہیں۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں کے تمام حلقےکھولے جائیں اور انگوٹھوں کے نشان کو چیک کیا جائے، جس دن سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوگا ہم سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے، ہم کسی کو حلف اٹھانے نہیں دیں گے، ہم پارلیمانی انداز  میں چلنا چاہتے ہیں، ہمیں پر امن رہنے دیں ہم جمہوری انداز میں حق مانگتے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=kA4M5ta5v5w
Exit mobile version