9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور
9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے: علی امین گنڈا پور
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہےکہ اگر میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، 9 مئی ہم نے نہیں کیا اس پر انکوائری ہونی چاہیے۔
پشاور میں سینیئرصحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم صوبےکے حقوق کے لیے ضروربات کریں گے سب کو میرا ساتھ دینا ہوگا، ہم خیرات نہیں مانگ رہے لیکن حقوق ضرور لیں گے، خاموش رہنےکی وجہ سے صوبےکا یہ حال ہوا ہے۔
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے ان باتوں کو چھوڑ کر اب آگے بڑھنا ہے، اگر میری گرفتاری سے پاکستان کا فائدہ ہوتا ہے تو میں تیار ہوں، ہمیں اداروں کی اصلاح کرنی ہے، ایسے قوانین لائیں گےکہ کوئی غیر قانونی کام نہ کر سکے، ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔