68

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے  میچ میں ملتان سلطانز  نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186رنز کا ہدف دے دیا۔

ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے، ریزا ہینڈریکس 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ ڈیوڈ ملان نے 41 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔

کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینئل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں اتوار کو کھیلے گئے پہلے  میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو با آسانی 16 رنز سے شکست دے دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔

https://youtu.be/pcfMvT4r3Jc

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں