آرمی چیف اور پاک فوج پر تنقید ناقابل برداشت ہے، کیپٹن عاصم ملک
اسلام آباد(بیورورپورٹ) آرمی چیف اور پاک فوج پر بلاوجہ اور من گھڑت تنقید ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، پاک فوج ہی کی بدولت آج ہم سکون کی نیند سو رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر غیر ملکی ایجنڈے پر کاربند ہو کر پاکستانی اداروں خصوصا پاک فوج پر بلاجواز اور من گھڑت تنقید کر رہے ہیں
جسے کوئی بھی پاکستانی برداشت نہیں کر سکتا، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر نے پاکستانی تاریخ کے سب سے نازک دور میں پاک فوج کی کمان سنبھالی لیکن انہوں نے جس فراست، بردباری اور سنجیدگی سے ملک و قوم کے معاملات درست کیے وہ قابل تعریف ہے، انہوں نے کہا کہ بطور ترجمان اوورسیز پاکستانیز میں ان عناصر کو خبردار کرتا ہوں کہ آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر اور پاک فوج پر تنقید اور ان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔