الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف مہم، کابینہ نے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دیدی
الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کیخلاف مہم، کابینہ نے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ گریڈ 20 کے پی ٹی اے اور نادرا کے افسران بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔
وزارت داخلہ کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ذرائع کے مطابق جعلی بیلٹ پیپرز چھاپنے اور پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی مستقبل میں ایسی مذموم مہم کے سدباب کے اقدامات تجویز کرے گی۔تحقیقات کے دوران آئی ٹی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی منطوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے خلاف پروپیگنڈا آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے۔