ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل
ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 26 فروری سے شروع ہوگی -تین روزہ مہم کے بعد اگلے دو دن فالو اپ ہوگا
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی زیر صدارت مہم کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس
محکمہ صحت کو قطرے پلانے کا ہدف بڑھا کر 6 لاکھ 14 ہزار 789 کردیا گیا ہے:ڈپٹی کمشنر
مہم کیلئے مائیکرو پلان کے تحت کام کرکے 100 فیصد ہدف حاصل کیا جائے:ڈپٹی کمشنر
انسداد پولیو مہم سے قبل قطروں کی افادیات بارے مہم چلائی جائے:ڈپٹی کشمنر
پولیو ویکسئین کے دو قطرے بچوں کیلئے ضروری ہیں:ڈپٹی کمشنر
انسداد پولیو مہم کیلئے 2570 ٹیموں کی ٹریننگ بھی مکمل کرلی گئی:سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی
اجلاس میں نمائندہ ڈبلیو ایچ او سمیت محکمہ صحت و لائینز ڈیپارٹمنٹس کے افسران کی شرکت