Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ختم نبوت ہمارے ایمان اور قرآن کا حصہ ہے۔ پیر سید حیدر علی گیلانی

ختم نبوت ہمارے ایمان اور قرآن کا حصہ ہے۔ پیر سید حیدر علی گیلانی

اسلام آباد (پ، ر) فتنہ قادیانیت کے حوالے سے پیر ہاوس بری امام سرکار سے جاری کردہ اپنے بیان میں پیر صاحب نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات اس بات کے متحمل نہیں کہ قادیانیت سے متعلق امور کو زیر بحث لایا جائے۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ اور قرآن کا حکم ہے اور اللہ کے حکم کو رد کرنا کفر کہلاتا ہے۔ حضور علیہ السلام کے لائے ہوئے دین میں جب حضور علیہ السلام کی ختم نبوت کا واضح اعلان ہو چکا تو ایسے میں آپ علیہ السلام کو خاتم النبیین نہ مان کر کون مسلمانیت کا دعوی کر سکتا ہے۔

اسلام ہر مذہب کو اس کے پرچار کا حق دیتا ہے مگر اس کے لیے قادیانیت کو ایک علیحدہ مذہب ڈکلیئر کرنا ہو گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک میں دو اسلام ہوں جہاں ایک اسلام ایک نبی کو آخری نبی مانے جبکہ دوسرا اسلام ختم نبوت کا ہی منکر ہو۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ختم نبوت کا اعلان قرآن میں ہو چکا، اب جو اس سے منحرف ہو یا اس سے متعلق آیات کا رد کرے وہ کسی اور مذھب کا پیروکار تو ہو سکتا ہے مگر اسلام کا نہیں۔ پیر صاحب نے مزید کہا کہ ہم فتنہ قادیانیت کو حضور علیہ السلام اور دین اسلام کے خلاف سازش تصور کرتے ہیں۔

ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سازش کسی بھی اور سازش سے زیادہ مہلک اور دین دشمن ہے۔ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں ایسے فتنوں کو شر پھیلانے کی اجازت دینے کے اچھے نتائج برآمد نہ ہوں گے۔ پیر صاحب کا مزید کہنا تھا کہ ملک خداداد کا کوئی ادارہ یا عہدہ حکم باری تعالی اور عقیدہ ختم نبوت سے بڑا یا بالا نہیں۔ ملک کے اعلی اداروں کے عہدیداروں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ یہ دنیاوی عہدے اور منسب فانی ہیں اور ایک دن ہم سب نے اللہ کے حضور پیش ہونا ہے

Exit mobile version