Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مریم نواز کے وزیراعلی منتخب ہونے سے پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، کیپٹن عاصم ملک

مریم نواز کے وزیراعلی منتخب ہونے سے پنجاب میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا، کیپٹن عاصم ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ترجمان اوورسیز پاکستانیز کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے سے پنجاب میں ترقی کا نیا اور شاندار دور شروع ہوگا، مریم نواز ایک معتبر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، مجھے امید ہے کہ مریم نواز بطور وزیراعلی پنجاب اپنے چچا نامزد وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف کے ویژن ترقی یافتہ پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی

اور پنجاب کی عوام کو ترقی، خوشحالی اور نئے رجحانات سے روشناس کرائے گی، انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی مریم نوازشریف کو وزیراعلی پنجاب نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ انکے دور میں ناصرف پنجاب ترقی کی منازل طے کرے گا بلک لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے

Exit mobile version