59

علاقائی صحافیوں کے ساتھ حکومت کی مسلسل زیادتی اب مذید برداشت نہیں کریں گے،آر یو جے پاکستان

علاقائی صحافیوں کے ساتھ حکومت کی مسلسل زیادتی اب مذید برداشت نہیں کریں گے،آر یو جے پاکستان

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) نگران حکومت نے پلاٹس کی سکیم میں علاقائی صحافیوں کو مکمل نظر انداز کیا ہے،نگران حکومت کے اس رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علاقائی صحافیوں کے ساتھ حکومت کی مسلسل زیادتی اب مذید برداشت نہیں کریں گے، علاقائی صحافیوں کو اپنا حق چھین کر لینا ہو گا،

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اس کا نوٹس لیں،علاقائی صحافیوں کو سوچناہو گا کہ ہمیشہ ہماری حق تلفی ہی کیوں ہوتی ہے۔ان خیالات کااظہار ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمد اشفاق چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ویسٹ پنجاب عرفان نوید غوری اور ضلعی صدر اوکاڑہ عباس علی جٹ کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ماضی کی طرح علاقائی صحافیوں کی حق تلفی کی ہے لیکن اب ہم مذید اپنے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے

۔ کیسی بات ہے کہ اس سکیم میں من پسند اخباری مالک تو شامل ہو سکتے ہیں لیکن علاقائی صحافی نہیں ہو سکتے،نگزان وزیر اعلیٰ سے علاقائی صحافی سوال کرتے ہیں کہ بتائیں کہ ہمیشہ علاقائی صحافیوں کو ہی نظر انداز کیوں کیا جاتا ہے ہمارے بچے نہیں ہیں کیا ان کے مسائل نہیں ہیں کیا ان کو گھر کی ضرورت نہیں ہے

یا ان کے بچوں کو اچھی تعلیم اور اچھی رہن سہن کی ضرورت نہیں ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب علاقائی صحافی ان سوالات کا جواب لینے کے لیے آپ کے دروازے پر آئیں گے۔ہم ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اپنے چارٹر اف ڈیمانڈ کے مطابق ہر ضلع کی سطح پر صحافی کالونی بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں