قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی قندھاروں کے رہائشی صحافی خیر اللہ جان مہمند ہارٹ اٹیک سے چل بسے
ضلع مھمند (افضل صافی )قبائلی ضلع مہمند تحصیل صافی قندھاروں کے رہائشی صحافی خیر اللہ جان مہمند ہارٹ اٹیک سے چل بسے۔ جنازے میں ایم این اے سمیت. صحافی،سیاسی و مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔متوفی نے تین بچے سوگوار چھوڑ دیے گئے۔علاقے میں ان کی خدمات قابل تحسین ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند پریس کلب کے ممبر نمائندہ آواز شہر،ندائے وطن صحافی خیر اللہ جان مہمند تحصیل صافی قندھاروں ولی کور سے تعلق رکھنے والے گزشتہ رات اچانک طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے ہرٹ اٹیک سے انتقال کر گئے
۔متوفی صحافی نے تین بچے کو سوگوار چھوڑ دیے گئے اور گھر کا واحد کفیل تھا۔علاقے کے مشران نے ان کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ان کے بچوں کے ساتھ خصوصی مالی معاونت کی جائے۔نماز جنازہ میں نو منتہب ایم این اے ساجد خان مہمند کے علاوہ مقامی صحافی،سیاسی و سماجی اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔