Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا۔

 بلوچستان کی بارہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس بدھ کو ہوا، صوبائی اسمبلی کے اجلاس کیلئے انتظامات مکمل کیے گئے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر جان محمد جمالی علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے اس لیے گورنر بلوچستان کی جانب سے نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی کو پر یزائیڈنگ نامزد کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کے 57 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے اراکین سے حلف لیا۔

جام کمال خان،صادق سنجرانی،سردار اختر مینگل اور سرفراز بگٹی حلف برداری کیلئے اسمبلی نہیں پہنچے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل جمعرات کو سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئےکاغذات نامزدگی کل دوپہر 12 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے جاسکتے ہیں.

https://www.youtube.com/watch?v=zw9yYidjKQU&t=19s
Exit mobile version