نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے اطراف نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
نیشنل اسٹیڈیم میں موجود پانی نے واٹر اینڈ سیوریج عملے کی دوڈیں لگوادیں، کراچی میں ہونے والی وقفے وقفے سے بارش بلدیہ انتظامیہ کو حرکت میں لے آئی۔
شہر میں ہونے والی بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں پانی جمع ہوگیا جو آہستہ آہستہ بہہ کر گیٹ نمبر 12 کی جانب جاپہنچا جہاں نکاسی آب نہ ہونے کے باعث برساتی پانی گیٹ پر بھاری مقدار میں جمع ہوگیا۔
اس موقع پر واٹر اینڈ سیوریج کی گاڑیاں نکاسی کیلئے سرتوڑ کوشیشیں کرتی رہیں مگر نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں ۔
آنے جانے والی گاڑیوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہاں موجود نالے کی صفائی کیلئے سوئپر کی تلاش کی گئی جس کے ذریعے نالے کی صفائی کو ممکن بنانے کی کوشش کی گئی مگر شہر میں ہونے والی شدید بارش نکاسی آب کیلئے ناکافی تھی۔
کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل میچز کو ممکن بنانے اور برساتی پانی کی رسائی جلد ممکن بنانے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ کے سامنے حکومت سندھ کی جانب سے رین ایمرجینسی ٹیم بھی تعینات کی گئی ہے۔