مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا
مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا
مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔
مریم اورنگزیب کے استعفے کے بعد مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔
منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا تھا۔