Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

سرگودھا میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ مالکان کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 84 جنوبی میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ زمیندار جواد بھٹی کے گھر میں ملازمہ تھی جسے زمیندار جواد بھٹی اور اس کی اہلیہ نے لوہے کے راڈ اور ڈنڈے مار کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔

قتل کرنے کے بعد ملزمان نے عائشہ کے اہل خانہ کو فون کیا کہ آپ کی بچی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اور وہ زخمی ہے، اہل خانہ جب موقع پر پہنچے تو انہیں پتہ چلا کہ بچی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے تو جواد بھٹی اپنی اہلیہ سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا کہ ہے کہ گھریلو ملازمہ کے والد کی مدعیت میں ملزم جواد بھٹی اور اس کی اہلیہ کے خلاف تھانہ لکسیاں میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم جواد ٹول پلازہ کا ٹھیکدار ہے، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے اور  تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔

پولیس نے گھریلو ملازمہ کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے

https://youtu.be/6ZEsNe_Yj3c
Exit mobile version