الحامد منرل تعاون سے مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام ایک سو میٹرک اور 9 کلاس کے طلبا وطالبات کےلئے سکالر شپ ٹیسٹ کا اہتمام
ضلع مہمند ۔
الحامد منرل تعاون سے مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام ایک سو میٹرک اور 9th کلاس کے طلبا وطالبات کےلئے سکالر شپ ٹیسٹ کا اہتمام۔سو طالبات سمیت کل 600 امیدواروں نے حصہ لیا۔ٹسٹ میں کامیاب ایک سو طلبا اور طالبات کو ایک سال تک تمام تعلیمی اخراجات مفت فراہم کئے جائینگے۔دل جان مومند صدر مومند سٹوڈنٹس یونین۔
ضلع مہمند میں الحامد منرل کے منیجمنٹ ڈائریکٹر میر اویس مہمند کی تعاون سے مہمند سٹوڈنٹس یونین کے زیر اہتمام غلنئ کامرس کالج میں سکالر شپ کیلئے انٹری ٹسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں کلاس 10th اور 9th کلاس کے 6 سو طلبا اور طالبات نے حصہ لیا ۔جس کیلئے مہمند یونین کے 7 رکنی کمیٹی نے باقاعدہ ایک ٹسٹ پیپر تیار کیا تھا۔جس کو 11 بجے سے ایک بجے تک ٹائم دیا تھا جس میں ضلع مہمند کے تمام علاقوں سے طلبا نے ٹسٹ میں حصہ لیا جس میں ایک سو طالبات بھی موجود تھیں۔ٹسٹ کا نتیجہ دو تین دنوں میں جاری کیا جائگا۔ مہمند سٹوڈنٹس یونین کے صدر دل جان مہمند نے میڈیا کو بتایاکہ ہم الحامد منرل کے منیجمنٹ ڈائریکٹر اویس مہمند کا بے حد مشکور ہیں نے پہلی بار مہمند طلبا اور طالبات کیلئے سکالر شپ کا اہتمام کیا اور اس میں یونین کے کابینہ اور ساتھیوں نے محنت کرکے اسکے لئے ٹسٹ فراہم کی جس میں ہم ایک سو قابل طلبا جو اس ٹسٹ میں کامیاب ہونے جس میں 10 کلاس اور 9 کلاس کے طلبا شامل ہیں
انکو ایک سال تک تعلیمی ادارے کے داخلے کتب اور تمام اخراجات اور ضروریات کو مفت فراہم کیا جائگا اور انکو اعلی تعلیم اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔جس میں 10 فیصد طالبات۔اور یتیم اور منیارٹی بھی شامل ہے۔صدر دل جان کا کہنا تھا کہ اویس مہمند کی طرح ہم۔تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں
اس پسماندہ علاقے کے غریب بچوں خو تعلیم دلانے میں ہمارا ساتھ دیں۔اس موقع پر۔غلنئ کامرس کالج کے پرنسیپل۔ظریف خان مہمند۔گورنر ماڈل سکول کے وائس پرسیپل ۔سہی جان خان۔اور گورنمنٹ کالج یکہ غونڈ میں سائنس ڈیپارٹمنٹ کے انچارج۔علی رضا نے کیا کہ ہم اویس مہمند کے شکرگزار ہیں کہ انہوں غریب اور یتیم طلبا اور طالبات کیلئے اعلی تعلیم کے مواقع پیدا کئے اور ہم اس کار خیر میں مہمند سٹوڈنٹس یونین کے صدر دل جان مہمند انکے کابینہ اور ممبران خراج تحسین پیش کررہے ہیں
کہ کئ مہنوں سے سخت محنت لگن اور اور ایک منظم انداز میں ٹسٹ کیلئے اتنی بڑی تعداد میں طلبا اور طالبات سے ٹسٹ لئے یہ ایک بہترین عمل ہے۔جس میں ہم تمام انکے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہے۔تاکی غریب یتیم اور لاچار طلبا کو اعلی تعلیم کے مواقع مل سکے اور وہ اپنے علاقے۔ملک اور دنیا میں انسانیت کی خدمت کرسکے۔کیونکہ قبائل اضلاع اور خصوصی مہمند ضلع میں طلبا اور طالبات میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے جس میں ہر میدان میں انیوں نے اپنا علاقے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اویس مہمند اور مہمند دٹوٹنس یونین یہ جدو جہد جاری رکھینگے اور خصوصا طالبات کے تعلیم پر خصوصی توجہ دینگے۔جس کیلئے ہم دن رات ہر قسم تعاون کیلئے تیار ہیں