Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب 24 ارکان نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کا احتجاج

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب 24 ارکان نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کا احتجاج

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب 24 ارکان نے حلف اٹھا لیا، اپوزیشن کا احتجاج

فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب 24 ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج اور اسپیکر ڈائس کا گھراؤ کرکے شور شرابا کیا۔

خواتین اور اقلیتوں کی 24 مخصوص نشستوں پر21 خواتین اور3 اقلیتی ارکان نے حلف اٹھالیا ،منتخب حکومتی اتحاد کے ارکان نے حلف اٹھایا۔

سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب نے حلف برداری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا معاملہ عدالت میں ہے، فیصلہ آنے تک یہ ارکان حلف نہیں اٹھاسکتے ہیں۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے حلف برداری کو آئین کے مطابق قرار دیا۔

اس کے علاوہ ایوان نے ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری سطح پر شہید اور قومی ہیرو قرار دینے کی قرارداد اکثریت سے منظور لی ۔ ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=4iV1hlMyxKg&t=3s
Exit mobile version