50

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف کی فراہم کا ٹاسک

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف کی فراہم کا ٹاسک

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف کی فراہم کا ٹاسک ملنے کے بعد ضلعی انتظامیہ خانیوال نے شبیر اسٹیڈیم میں سستا رمضان لگانے کی تیاریاں شروع کردیں اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عزوبا عظیم کی زیر صدارت سستا رمضان بازار میں ایگری کلچر فئیر پرائس شاپ بارے اجلاس منعقد ہوا

جس میں اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید بلوچ اور ای اے ڈی اے نے بھی شرکت کی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فئیر پرائس شاپ پر سبزیوں،پھلوں،دالوں سمیت 13 اشیاء مارکیٹ سے کم نرخ پر فراہم کی جائینگی-خواتین اور مردوں کیلئے علیحدہ کائونٹرز قائم کیئے جائیں گے-انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی ہماری اولین ترجیج ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں