137

مشیر قومی سلامتی سے بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد : مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی، مشیر قومی سلامتی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جاری بربریت پر پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔

مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ سے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت پر ناصر جنجوعہ نے پاکستان کے تحفظات کا اظہار کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کیساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر کاربند ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و استبداد سے حالات مزید کشیدہ ہونگے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں