48

صدارتی الیکشن میں پہلی بار نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا: محمود اچکزئی

صدارتی الیکشن میں پہلی بار نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا: محمود اچکزئی

صدارتی الیکشن میں پہلی بار نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا: محمود اچکزئی

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ  اور  صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار  محمود خان  اچکزئی  نےکہا ہےکہ  صدارتی الیکشن بڑے اچھے ماحول میں ہوئے، پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نےکہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے اور ساتھ دینے پر پی ٹی آئی کا مشکور  ہوں۔

محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں سب کچھ خریدا جاسکتا ہے، لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس سائیڈ پر ہوں، ملک میں نئے دور کا آغاز  ہےکہ  خرید وفروخت نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، پنجاب میں بھی ایسا ہی ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ساتھیوں نےکہا کہ دل کہتا ہےکہ ووٹ آپ کو دیں، اچھی روایت پڑ چکی ہے، باقی باتیں پارلیمان میں کریں گے۔

انہوں نےکہا کہ  میں آصف زرداری کو مبارک باد دینے گیا تھا مگر  وہ موجود نہیں تھے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری کی کامیابی کی مبارک باد دے دی ہے۔

 محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے صوبے کی اسمبلی سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا، ڈاکٹرعبدالمالک رات تک تو ہمیں ووٹ دینے  پر  راضی تھے مگر  اس کے بعد پھسل گئے،  کم از کم مجھے ایک ووٹ تو عبدالمالک دےدیتے، انہوں نے وعدہ کیا تھا،  ہمارے اتحادیوں نے ہمیں ووٹ دیا، اختر مینگل نے ووٹ دیا، مولانا فضل الرحمان شاید سوگئے ہوں، ان کا ووٹ ہمیں پڑنا چاہیے تھا۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نےکہا کہ نواز شریف اپنی جماعت کے سمجھدار عناصر کی آواز سنیں،  ایک پارٹی کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دیے ہیں اسے ماننا ہوگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=h3VwLcmkoEw&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں