Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال – ضلع بھر ایک سال کے دوران 78 فیصد حادثات موٹر سائیکل سواروں کی لاپرواہی سے رپورٹ ہوئے

خانیوال – ضلع بھر ایک سال کے دوران 78 فیصد حادثات موٹر سائیکل سواروں کی لاپرواہی سے رپورٹ ہوئے

خانیوال – ضلع بھر ایک سال کے دوران 78 فیصد حادثات موٹر سائیکل سواروں کی لاپرواہی سے رپورٹ ہوئے
ڈپٹی کشمنر وسیم حامد سندھو اور ڈی پی او رانا عمر فاروق کو سیکرٹری آرٹی اے کی رپورٹ
ڈسٹرکٹ ایکسیڈنٹ ریویو کمیِٹی اجلاس میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کا عندیہ،بغیر ہیلمٹ،بغیر بیک مرر،کم عمر موٹرسائیکل سواروں،لین کی خلاف ورزی کرنے والے ایچ ٹی وی اور موٹرسائیکل سواروں سے بھی سختی نمٹا جائے گا
قانون شکنوں کیخلاف سیکرٹری آرٹی اے ، ٹریفک پولیس اور ہائی ویز پولیس کو بلاتفریق مہم شروع کرنے کی ہدایت
نیشنل ہائی ویز پر زیادہ حادثات رپورٹ ہونا تشویشناک ہے:ڈپٹی کمشنر
میونسپل کمیٹیز اور محکمہ ہائی ویز اپنی حدود میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی مرمت ،روڈ یوزرز کی رہنمائی کیلئے سائن بورڈز نصب کریں:ڈپٹی کمشنر
حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفنگ پولیس کو ہدایات دیدی گئی ہیں:ڈی پی او
کم عمر،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف دوبارہ مہم لانچ کررہے ہیں:رانا عمر فاروق
اجلاس میں ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے سکول کالجز سطح پر کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی
کمیٹی میں سیکٹری آرٹی اے ،ڈی ایس پی ٹریفک ، ہائی ویز، کالجز ،سکولز محکموں کے افسران شامل ہونگے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال ، سیکرٹری آر اے ،ڈی ایس پی ٹریفک و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اجلاس میں موجود تھے

Exit mobile version