Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

جرائم پیشہ عناصر ہرگز کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں منشیات ایک لعنت ہے جس نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ کر رکھ دی ہیں

جرائم پیشہ عناصر ہرگز کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں منشیات ایک لعنت ہے جس نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ کر رکھ دی ہیں

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے ) جرائم پیشہ عناصر ہرگز کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں منشیات ایک لعنت ہے جس نے کئی ماؤں کی گودیں اجاڑ کر رکھ دی ہیں علاقہ بھر کو منشیات سے پاک کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تھانہ صدر ہارون آباد کے ایس ایچ او راؤ انعام اللہ خان نے جناح پریس کلب (رجسٹرڈ) ہارون آباد، جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا ان کا کہنا تھا کہ سفارش نہیں بلکہ ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دیتا ہوں سائلین اپنے مسائل کے حل کے فوری سدباب کے لئے میرے پاس بلا جھجھک ڈائریکٹ تشریف لائیں اب میرے پاس آنے والے سائلین کو کسی قسم کی کوئی سفارش کی ضرورت درپیش نہ ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے میڈیا جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی

۔علاقہ میں کرائم و جرائم پیشہ عناصر کا مکمل طور پر خاتمہ کرکے انشاءاللہ ہارون آباد کو جرائم سے پاک کرنا اور علاقہ کو کرائم فری بنانا میرا اہم اور اولین مقصد اور محکمانہ مشن ہے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا اور علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کیا جائے گا ۔

Exit mobile version