74

پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے ارسا چیئرمین کی تقرری کو متضاد فیصلہ قرار دے دیا

پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے ارسا چیئرمین کی تقرری کو متضاد فیصلہ قرار دے دیا

ٹھٹھہ نمائندہ
پیپلز پارٹی رہنما سینیٹر سسئی پلیجو نے ارسا چیئرمین کی تقرری کو متضاد فیصلہ قرار دے دیا
ظفر محمود کالا باغ اور دیگر متضاد پانی کی تقسیم کے حامی رہے ہیں جس کو سندھ اور چھوٹے صوبوں نے ھمیشہ رد کیا ہے ۔ سسئی پلیجو

ظفر محمود جیسے متنازع شخص کو ارسا چیئرمین مقرر کرنا مناسب نہیں ۔ سسئی پلیجو

پیپلز پارٹی سندھ سینیئر رہنما سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا ہیکہ ظفر محمود نے تو 91 کے پانی معاہدے کو بھی تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی سندہ و بلوچستان کی بات کو اہمیت دی ۔
اس شخص کی تقرری سے پانی کے مسائل بڑھیں گے اور سندہ میں مزید پانی کی کمی ہوگی
سندہ و دیگر صوبوں کو پانی کی شفاف تقسیم کے حوالے سے ہمیشہ تحفظات رہے ہیں
ربیع و خریف میں اگر پانی نہ ملا تو لاکھوں کاشتکار فاقہ کشی کا شکار ہوجائیں گے
کوٹڑی ڈائون اسٹریم میں پانی کی صورتحال غیر منصفانہ تقسیم کی تصویر ہے۔
تحفے میں دی گئی زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے پورا سال فلڈ کینال کھولنے کے حامی شخص کو ارسا چیئرمین کے اہم عہدے پر فائز کرنا چھوٹے صوبوں سے زیادتی ہوگی .
ظفر محمود کی تقرری کے بجائے کسی غیرجانبدار پانی ماہر کو چیئرمین ارسا تیعنات کیا جائے تاکہ ارسا کو لے کر کئیں متضاد فیصلے ہونے کے خدشات ختم ہوں اورصوبوں میں بے چینی بھی ختم ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں