خانیوال ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت 1 لاکھ 12 ہزار 446 مستحقین کو راشن فراہم
خانیوال ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے نگہبان رمضان پیکج کے تحت 1 لاکھ 12 ہزار 446 مستحقین کو راشن فراہم کردیا-ضلع میں تمام رجسٹرڈ افراد کو انکے گھر کی دہلیز تک راشن فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے-ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے خود فیلڈ میں جاکر راشن کی تقسیم کا جائزہ لیا اور راشن بیگ میں آٹا ،گھی ،چینی اور بیسن کے معیار کو چیک کیا-ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ 16 ہزار 786 راشن بیگز کی تقسیم کا عمل مقررہ ڈیڈ لائن میں مکمل کرینگےفیلڈ عملہ پوری جانفشانی سے گھر گھر جاکر جدید بائیو میٹرک سسٹم سے راشن فراہم کررہا ہے