ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے ضروری سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی آنا شروع
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ کے اقدامات سے ضروری سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے-
استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے آج پھر خانیوال کی منڈی کا دورہ کیا اور ڈیمانڈ سپلائی کا جائزہ لینے کیساتھ آلو،پیاز،لہسن،کھجور،سیب کیلا کی اپنی نگرانی میں بولی کرائی-