Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا شیخوپورہ شیخوپورہ کا دورہ

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا شیخوپورہ شیخوپورہ کا دورہ

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے شیخوپورہ میں پولیس لائسنسنگ وٹریننگ سکول کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ اب بغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے پر 2000 جرمانہ ہوگا، بغیر ہیلمٹ پولیس ملازمین پر بھی کاروائی کے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں، پولیس لائسنسنگ وٹریننگ سکول میں تربیت لینے والے طالبعلموں کوآسان اقساط پر پنجاب حکومت کی جانب سے آسان اقساط پر موٹرسائیکلیں دی جائیں گی،

ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے بہت ساری اموات ہورہی ہیں جن کی روک تھام کے لیے فی الفور موٹرسائیکل سوار ہیلمنٹ اور موٹرسائیکلوں پر شیشے لگوالیں، جو موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ اور موٹرسائیکلوں پر شیشے لگوائے روڈز پر نکلے گے انکا چالان ہوگا جو انکو ادا کئے بغیر خلاصی نہیں ہوگی، اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نوازمروت، ڈی ایس پی سپیشل برانچ عدنان بخاری، ڈی ایس پی ٹریفک طارق جمیل بھی موجود تھے

Exit mobile version